نیٹ فلکس نے جنوبی بھارتی فلم پشپا 2: دی رول کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے کی خطیر رقم میں حاصل کرلیے ہیں۔ یہ ڈیل بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل حقوق کی ڈیلز میں سے ایک ہے ۔ماہرین کے مطابق، نیٹ فلکس کی اتنی بڑی سرمایہ کاری اس اعتماد کی عکاسی کرتی ہے کہ فلم پشپا: دی رائز جیسی یا اس سے بھی بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ نیٹ فلکس کا یہ فیصلہ الو ارجن کو حال ہی میں نیشنل ایوارڈ ملنے کے بعد کیا گیا ہے، جس نے اس فرنچائز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مزید تقویت دی ہے۔فلم پشپا 2 کے ڈیجیٹل حقوق اس کے غیر تھیٹر پیکیج کا حصہ ہیں، جس کی مجموعی قیمت 425 کروڑ روپے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی