نیٹ فلکس، جو کہ عالمی اسٹریمنگ انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے، نے اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پانچ اصل فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فلمیں اپنی شاندار کہانی، شاندار اداکاروں، اور بہترین ہدایت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔ ان فلموں میںڈوین جانسن، گال گڈوٹ، اور ریان رینالڈز کی ریڈ نوٹس پہلے نمبر پر ہے جس کے ناظرین کی تعداد 230.9 ملین ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر لیونارڈو ڈی کیپریو، جینیفر لارنس، اور میرل اسٹریپ کی ڈونٹ لک اپ ہے جس کے ناظرین کی تعداد 171.4 ملین ہے۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ریان رینالڈز کی سائنس فکشن دی ایڈم پروجیکٹ ہے جس کو 157.6 ملین لوگوں نے دیکھا۔ چوتھے نمبر پر ہالی ووڈ کی سپر سٹار سینڈرا بلاک کی برڈ باکس جس کو 157.4 ملین ویورز شپ ملے جبکہ ایکشن سے بھرپور کیری آن پانچویں نمبر پر براجمان ہے جس کو 149.4 ملین افراد نے دیکھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی