ابھرتے ہوئے اداکار اذان اسود ہارون نے دعوی کیا ہے کہ معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے انہیں شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے کا جھانسہ دے کر نہ صرف ان سے رقم بٹوری بلکہ ان سے گاڑی بھی لی اور ان پر تشدد بھی کروایا۔ ایک انٹرویو کے دوران اسود ہارون نے بتایا کہ کچھ سال قبل انہوں نے پہلی بار نازش جہانگیر کے ساتھ ایک ٹیلی فلم کی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی ہوگئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران نازش جہانگیر نے انہیں بڑے ٹی وی چینلز اور اچھے ڈرامے کے تحت شوبز میں متعارف کرانے کا جھانسہ دیا اور ان سے رقم بٹورنا شروع کی اور ان سے لاکھوں روپے'55لاکھ روپے مالیت کی ہونڈا کار اور دیگر تحائف دلاتے رہے جبکہ ان کی فرمائش پر بیرون ملک سفر بھی کرائے تاہم جب کافی عرصے بعد انہیں شوبز میں متعارف نہ کرایا گیا تو انہوں نے اداکارہ سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا، جس پر اداکارہ نے انہیں ایک فارم ہائوس میں بلایا، جہاں متعدد اسلحہ بردار افراد نے انہیں یرغمال بنا کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔اپنے خلاف فراڈ کے مقدمے کی خبر سامنے آنے اور الزامات لگائے جانے کے باوجود تاحال اداکارہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی