i شوبز

نازش جہانگیر کی سلمان خان کے ساتھ تصویر وائرلتازترین

February 27, 2025

معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی یادگار ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کے ساتھ موجود ہیں۔شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں نازش جہانگیر نے دیگر تمام تصویروں پر دوسرے نمبر پر اپ لوڈ ہونے والی تصویر کو ہی فوقیت دیتے ہوئے سلو بھائی مومنٹ لکھا۔اس پوسٹ پر نازش جہانگیر نے سلمان خان کی ہی فلم جب پیار کیا تو ڈرنا کیا کے گیت او اوہ جانِ جانا کا ریمکس ورژن لگایا۔کمنٹ سیکشن میں جہاں فینز مختلف تبصرے کرتے دکھے وہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے مشورہ دیا کہ مہوش جہانگیر کو دوسرے نمبر والی تصویر پہلے نمبر پر رکھنی چاہئے تھی لیکن اس کمنٹ پر ری پلائے کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ خود سے تھوڑا زیادہ پیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی