i شوبز

ناصر ادیب اور ریما تنازع، مشی خان بھی میدان میں آگئیںتازترین

December 12, 2024

ہر معاملے میں اپنی انٹری ڈالنے والی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے ریما خان سے متعلق بیان دینے پر مصنف و فلمساز ناصر ادیب کو کھری کھری سنادی۔چند روز قبل ناصر ادیب کا بیان منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے ہیرامنڈی میں رہائش پزیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر پراجیکٹ میں مسترد کرنے کا دعوی کیا تھا۔ اس معاملے پر مشی خان نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مشی خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ناصر ادیب کو اپنے کہے الفاظ پر ریما خان سے معافی مانگنے کی تلقین کی۔مشی خان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ،کچھ لوگ بالکل پاگل ہو گئے ہیں۔ ہماری سوسائٹی میں لوگوں کو دوسروں کے ماضی خاص طور پر اداکاروں کے بارے میں بات کرنا بہت پسند ہے۔ مشی خان کے مطابق،میں ناصر ادیب جیسے شخص سے یہ توقع نہیں رکھتی تھی کہ وہ ریما کے بارے میں ایسی باتیں یا ماضی کا پردہ فاش کریں گے۔ ریما میری بہت اچھی دوست ہیں اور جب بھی میں ان سے ملتی ہوں، وہ محبت سے ملتی ہیں۔ ان کی ایک فیملی ہے اور دیگر لوگ ان سے جڑے ہوئے ہیں، ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو ایسی باتیں پھیلاتے ہیں اور گڑے مردے اکھاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی