جنوبی بھارت کے امیر ترین اداکار ناگر جنا نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا، اداکار کی دولت 3500 کروڑ بھارتی روپے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انکی مجموعی دولت 410 ملین ڈالرز یا 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان 2900 کروڑ روپے اور عامر خان 1900 کروڑ روپے ان سے کافی پیچھے ہیں۔ جبکہ ساوتھ میں دولت مند اداکاروں میں رام چرن 1370 کروڑ، کمل ہاسن 600 کروڑ، رجنی کانت 500 کروڑ، جونیئر این ٹی آر 500 اور پربھاس 250 کروڑ کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی