i شوبز

ناگا چیتنیا کی جانب سے سوبھیتا کا دفاع، سمانتھا کا مخفی نوٹتازترین

February 12, 2025

جنوبی بھارت کی تیلگو سنیما کے معروف اداکار ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دھولیپالا کی گذشتہ سال ہونے والی شادی نے کافی توجہ حاصل کی تھی۔تاہم اب سوشل میڈیا پر سوبھیتا دھولیپالا کی ٹرولنگ کی جا رہی ہے اور انھیں ناگا چیتنیا کی سمانتھا رتھ پرابھو سے ہونے والی پہلی شادی کے خاتمے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہے۔جس پر سوبھیتا دھولیپالا تو خاموش ہیں تاہم انکے شوہر ناگا انکا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انھیں دراصل دوبارہ پیار ملا ہے اور اسکا انکی پہلی شادی سے کوئی تعلق نہیں۔ ایسے میں سمانتھا رتھ پرابھو نے سوشل میڈیا پر ایک مخفی نوٹ چھوڑا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑے پیمانے پر توجہ مبذول ہوئی ہے۔سمانتھا کا مخفی نوٹ کچھ یوں ہے، بحیثیت انسان آپ ایک وجود نہیں ہیں، ایک جاری عمل میں آپ بن رہے ہیں، کچھ بھی طے نہیں ہے۔ آپ جس طرح سے بننا چاہتے ہیں وہ بن سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ کیا اداکارہ کا نوٹ اسی حوالے سے ہے۔ انٹرنیٹ پر اس سلسلے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی