معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان کے بھارت کے خلاف بے لاگ اور دوٹوک موقف نے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں پہلگام واقعے پر نادیہ خان نے کہا کہ یہ سب بھارت کا جھوٹا ڈرامہ ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ انہو نے کہا کہ یہ بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے، اس کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان کے پانی کو روکنا، سندھ طاس معاہدے کے تحت جو حق ہمارا ہے وہ چھیننا، کبھی سوچا ہے کہ ہر بار جب کوئی اہم امریکی یا مغربی وفد بھارت کا دورہ کرتا ہے تو وہاں ایک دہشت گردی کا واقعہ کیوں ہوتا ہے؟ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے، پہلگام واقعہ یہ سب بھارت کی سیاسی چالیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیوقوف نہیں، دنیا بیوقوف نہیں، پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ہر سازش کا جواب دے گی۔نادیہ خان کے بے لاگ تبصرے پر صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان نے دل جیت لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی