i شوبز

نادیہ خان اور امر خان متنازعہ سوال پوچھنے پر عدنان فیصل پر برہمتازترین

January 29, 2025

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان اور امر خان نے متنازعہ سوال پوچھنے پر پوڈ کاسٹ میزبان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ امر خان حال ہی میں عدنان فیصل کے ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے ڈرامے اور ان کی اداکاری پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی، جب میزبان نے ان سے نادیہ خان کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے حوالے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ نادیہ میری بہت اچھی دوست ہیں، کوئی پروجیکٹ یا تو مقبول ہوجاتا ہے یا ناکام لیکن ایک اداکار کو اپنے کام کے ساتھ تجربہ نہ کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔اداکارہ نے پوڈکاسٹ میزبان کے نادیہ خان کے حوالے سے سوال دہرانے پر شدید برہم ہوتے ہوئے جواب دیا کہ آپ بارہا یہ سوال کرکے مجھے اکسانا چاہتے ہیں، آپ کا مقصد کیا ہے، نادیہ خان میری بہت اچھی دوست ہیں اور میں کسی سے نہیں ڈرتی۔دوسری جانب نادیہ خان نے بھی اپنے شو میں عدنان فیصل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکا میرا نام لے لے کر امر کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا تھا،مگر اس نے میرے خلاف شدید ردعمل نہیں دیا۔انہوں نے دیگر پوڈکاسٹ میزبانوں کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لڑائی کروانے والے میزبانوں کو سخت جواب دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی