اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنی لمبی زلفوں کے سبب شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے مسائل پر لب کشائی کردی۔کمر کو چھوتی زلفوں والی نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے بالوں کا مسئلہ اس انڈسٹری میں رہا ہے اور مجھے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ آپ بال چھوٹے کروالیں گی تو زیادہ صحیح رہے گا کیونکہ اسٹائلنگ کا مسئلہ ہوتا ہے۔نعمیہ بٹ نے مزید کہا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ اگر بال کٹوالیں گی تو زیادہ ماڈرن لگیں گی لیکن میں یہ نہیں کرواسکتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ چاہے میں پاکستان میں رہوں، نیویارک یا کہیں بھی میری زلفیں میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں اور بہت پیاری ہیں۔نعیمہ بٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ بھی میرے بالوں کی لمبائی کٹوانے کے بعد اتنی ہے کیونکہ میری زلفیں گھٹنوں تک ہوتی تھیں اور میں نے دل پر پتھر رکھ کر چھوٹے کروائے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی