i شوبز

نعیمہ بٹ کا ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکارتازترین

April 15, 2025

اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہانیہ عامر کو پہچاننے سے انکار کر دیا، متنازع بیان اور طنزیہ گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید۔حال ہی میں نعیمہ بٹ نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، اس پروگرام کے دوران جب انہیں مختلف فنکاروں کے کارٹونز دکھائے گئے تو وہ ایک کارٹون کو پہچاننے میں ناکام رہیں، جو کہ ہانیہ عامر کا تھا، ایک شریکِ پینلسٹ نے درست اندازہ لگایا کہ یہ ہانیہ عامر ہیں، جس پر نعیمہ بٹ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ میں ہانیہ عامر کو نہیں جانتی، حالانکہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن آپ کسی کو صرف اس لیے نہیں جان سکتے کہ آپ نے اس کے ساتھ وقت گزارا ہو۔نعیمہ بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔کئی مداحوں نے ان کے رویے کو منفی اور غرور پر مبنی قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی