اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم میں رباب کا کردار نبھانے کے نتیجے میں ملنے والی مداحوں کی محبت پر آبدیدہ ہوگئیں۔ڈرامے میں ہانیہ عامر اور فہن مصطفی شرجینا اور مصطفی جبکہ نعیمہ بٹ 'رباب' نامی کردار نبھاتی دکھ رہی ہیں جو ایک امیر لڑکی ہے اور اپنی محبت 'عدیل' کے لیے ہر حد پار کرنے کو تیار ہے۔حال ہی میں نعیمہ بٹ نے بھارتی صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیا اور فین فالوئنگ میں حیران کن اضافے پر مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔دورانِ گفتگو انہوں نے بتایا کہ پہلے لوگ انکے کردار سے نفرت کر رہے تھے لیکن اب جب رباب برطانیہ چلی گئی ہے تو سب اسے اسکرینز پر مس کر رہے ہیں اور مجھے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں فینز کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ پھر سے ڈرامے میں کب دکھیں گی؟انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر سے باہر نکلی ہوئی تھیں تو ایک ڈاکٹر خاتون ان کے پاس آئیں اور انکے فن کی خوب تعریف کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ خاتون مداح نے میری والدہ سے کہا کہ نعیمہ کو اس کے کریئر میں آگے بڑھنے سے مت روکیے گا، نعیمہ کے فن کی ٹی وی اسکرینز کو ضرورت ہے اور یہ سن کر میں جذباتی ہوگئی اور آنکھیں بھر آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی