اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور بھارتیا جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کنگنا رناوت اپنی روش سے باز نہ آئیں اور ایک بار پھر متنازع بیان دے کر پارٹی کے لیے دردِ سر بن گئیں۔حال ہی میں ایک بیان دیتے ہوئے کنگنا نے کسانوں کے طویل احتجاج کے بعد منسوخ کیے گئے تینوں فارم قوانین کو واپس لایا جانا چاہیے۔ان کے اس بیان پر نہ صرف اپوزیشن نے برہمی کا اظہار کیا تھا بلکہ خود ان کی پارٹی نے بھی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا رناوت کو پارٹی کی جانب سے اس طرح کے بیانات دینے کا اختیار نہیں ہے۔بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ریمارکس کنگنا رناوت کا 'ذاتی بیان' ہے اور یہ فارم قوانین کے حوالے سے پارٹی کے نقطہ نظر کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔ ہم اس بیان کو ناپسند کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی