i شوبز

متھیرا کیساتھ چاہت فتح کی بے تکلفی توجہ کا مرکزبن گئیتازترین

January 24, 2025

معروف بے سرے گلوکار چاہت فتح علی کی ماڈل و ٹی وی شو ہوسٹ متھیرا کیساتھ بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ حال ہی میں چاہت فتح علی متھیرا کے شو میں پہنچے جہاں کی ایک پروگرام کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرلہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان، متھیرا سے ملاقات کرتے دکھے اور پھر ان کے ساتھ ایک تصویر بنوانے کی فرمائش بھی کی۔ایسے میں متھیرا تصویر بنواتے ہوئے کچھ ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئیں لیکن منع نہیں کیا اور اسی دوران چاہت فتح نے متھیرا کا ایک ہاتھ سے مصافحہ کرتے ہوئے دوسرا ہاتھ انکی کمر پر بھی رکھ دیا۔ویڈیو خود چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی ہے جس کے کمنٹ سیکشن میں فینز شدید تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی