مظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے متاثرہ فنکارہ کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ جلد مل جائے گی۔ملزمان کی گرفتاری کے بعد متاثرہ خاتون اور ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ 20 اکتوبر کو فنکارہ کو مبینہ طور پر 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موضع لٹکراں میں شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے گئی تھی۔اجتماعی زیادتی کا مقدمہ نامزد شخص سمیت 3 افراد کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی