معروف اداکارہ و لکھاری یاسرہ رضوی نے کہا ہے کہ عام طور پر شوبز شخصیات اس لیے بھی مذہب پر بات نہیں کرتیں کیوں کہ انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ اب اداکار دین سمجھائیں گے؟ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب ہر معروف شخصیت اور پڑھے لکھے مسلمان کو اسلامی تعلیمات دوسروں تک درست انداز میں پہنچانے کے لیے سامنے آنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ماضی میں حالات اور سوچ مختلف ہو لیکن آج وہ اپنے بچے کو اس طرح دین اسلام کی تعلیم نہیں دے رہیں، جس طرح انہوں نے لی۔یاسرہ رضوی کے مطابق وہ اپنے بچے کو انتہائی سنجیدگی، غور و فکر، ترجمے اور تفسیر سے دین اسلام کی تعلیم دے رہی ہیں جب کہ ان کے وقت میں والدین ایسا نہیں کرتے تھے۔یاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ عام طور پر شوبز شخصیات اس لیے بھی مذہبی معاملات پر بات نہیں کرتیں، کیوں کہ انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ اب اداکار دین سمجھائیں گے۔ان کے مطابق لوگوں کے طعنے اور تنقید کی وجہ سے بھی زیادہ تر شوبز شخصیات چاہنے کے باوجود اسلام پر بات نہیں کرتیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی