i شوبز

مصروفیات کی بناء پر میں نے کئی سال سے میوزک نہیں سنا' عاطف اسلم کا انکشافتازترین

January 15, 2025

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پچھلے کئی سال سے میوزک نہیں سنا۔عاطف اسلم نے اپنے وی لاگ مائے بارڈر لیس ورلڈمیں اپنے میوزک کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے میوزک کے ساتھ اپنے لگائو کا احساس اس وقت ہوا جب میرے والدین نئے گھر میں شفٹ ہوئے اور پرانا والا گھر خالی کر دیا تو میں نے پرانے گھر کے اوپر والے حصے میں جا کر گانا شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دراصل اس وقت میں صرف 14 سال کا تھا اور میوزک کے تکنیکی پہلوں سے واقف نہیں تھا، مگر پھر آہستہ آہستہ میری ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی جنہیں میوزک کی سمجھ تھی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ گانے کیسے بنائے جاتے ہیں، گانوں کے بول کس طرح لکھے جاتے ہیں، میوزک ویڈیوز کیسے بنتی ہیں اور اس طرح میرے میوزک کیریئر کا آغاز ہوا۔عاطف اسلم نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں میوزک کے بغیر زندہ رہ سکتا ہوں، زندگی بالکل پھیکی سی ہو جائے گی اگر میوزک نہیں ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ایک بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ مصروفیات کی بناء پر میں نے پچھلے کافی عرصے سے میوزک سنا نہیں ہے لیکن ابھی دوبارہ میوزک سننا شروع کیا ہے اور میں اس سے بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔عاطف اسلم نے کہا کہ میں اب نئے آنے والے گلوکاروں، موسیقاروں اور ویڈیو گرافرز کو سامنے آنے کا موقع دینا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی