بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی مسلم سیاسی رہنما فہد احمد سے شادی کرنے سے قبل خوف تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری مجھے دیوالی کی پارٹیز میں قبول نہیں کرے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سوارا بھاسکر نے انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق ذکر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک مسلمان فہد احمد سے شادی کرنے سے پہلے کئی خوف تھے لیکن ان میں سے ایک یہ تھا کہ کیا مجھے اب بالی ووڈ کی پارٹیز میں مدعو کیا جائے گا یا نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی خود پر بھروسہ نہیں کیا، ہمیشہ غلط لوگوں پر بھروسہ کیا جنہوں نے مجھے مایوس کیا اور پھر ہمارے درمیان عمر کا بھی کافی فرق ہے، اس لیے مجھے لگتا تھا کہ شاید یہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتی کہ لوگ کیا کہیں گے؟ لیکن مجھے ڈر تھا کہ میرے والدین، دوست احباب کیا سوچیں گے؟خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد گزشتہ برس کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، ان کی ایک بیٹی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی