i شوبز

مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لیتازترین

January 02, 2025

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے مشہور یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کر لی۔مسٹر بیسٹ نیگیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد اس رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر 2024 کو منگنی کر لی۔انہوں نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسمس کے موقع پر لی گئی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں سے ایک میں یوٹیوبر کو گھر والوں کی موجودگی میں ہاتھ میں انگوٹھی تھامے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے اور ان کی گرل فرینڈ کو خوشی سے پروپوزل قبول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی