i شوبز

مشہور بھارتی اداکار اغوا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہتازترین

December 11, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے معروف اداکار اور حال ہی میں فلم استری میں نظر آنے والے کامیڈین مشتاق خان کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 سالہ اداکار کو 12 گھنٹوں تک یرغمال بنا کر رکھا گیا اور اس دوران ان پر شدید تشدد کیا گیا جبکہ ان سے ایک کروڑ روپے تاوان بھی طلب کیا گیا۔پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یہ واقعہ 20 نومبر کو اتر پردیش میں پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشتاق خان کو 15 نومبر کو راہول سینی نامی شخص نے فون کرکے میرٹھ میں ایک تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جہاں اغواکاروں نے ان پر تشدد کیا اور ان کے اکائونٹ سے 2 لاکھ روپے نکلوائے اور ان سے رہائی کے عوض مزید ایک کروڑ کا تاوان طلب کیا۔اغواکاروں نے رقم منتقل کرنے کے بعد شراب نوشی کی اور صبح کے وقت مکان سے چلے گئے، جس کا فائدہ اٹھا کر مشتاق خان فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے قریب ہی ایک مسجد نظر آئی جہاں پہنچ کر انہوں نے امام کی مدد سے اپنے خاندان سے رابطہ کیا۔مشتاق خان کے منیجر نے ان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ایف آئی آر درج کرائی اور سارا واقعہ پولیس کو بیان کیا، پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اداکارہ کے بتائی ہوئی لوکیشن اور ان کی کال ریکارڈز کی مدد سے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی