سینئر اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی اس نئی ویڈیو میں اداکار و میزبان دانش تیمور کو 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق دیے گئے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا ۔مشی خان نے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا صرف 4 شادیوں کا موضوع ہی رہ گیا ہے بات کرنے کے لیے، باقی سب موضوع ختم ہو گئے ہیں؟مشی خان نے سماج کی اصلاح کے لیے متعدد موضوعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دین میں ان موضوعات سے متعلق بھی بات کی گئی ہے مگر ہم ان کا ذکر بالکل بھی نہیں کرتے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر بیٹھ کر اپنے الفاظ کا چنا ئوبہتر رکھنا بہت بڑی ذمے داری کا کام ہے مگر ہم اپنی سب ذمے داریاں بھول جاتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے دانش تیمور کے اس بیان سے بہت دکھ پہنچا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی