i شوبز

مرکزی کردار کے لیے 16 ڈراموں کی پیش کش مسترد کی، علی رضاتازترین

December 12, 2024

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے کہا ہے کہ انہوں نے مرکزی کردار کے لیے 16 مختلف ڈراموں میں کام کی پیش کش کی اور اب وہ صرف مرکزی کردار ہی ادا کریں گے۔علی رضا نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ چند ماہ قبل اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے نور جہاں کے بعد انہیں 16 مختلف ڈراموں میں سیکنڈ لیڈ اور معاون کرداروں کی پیش کش ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اب بھی تمام ڈراموں کے اسکرپٹس پڑے ہوئے ہیں، انہوں نے تمام ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ انہیں اب معاون کردار نہیں کرنے۔ان کے مطابق مسلسل معاون کرداروں کی پیش کش کو مسترد کیے جانے کے بعد ہی مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ان اداکاروں کے ساتھ کام کریں گے، جن کی اداکاری اچھی ہو۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی