i شوبز

مریم نفیس نے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھنے کی وجہ بتا دیتازترین

March 28, 2025

اداکارہ مریم نفیس نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھنے کی وجہ مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ حال ہی میں مریم نفیس نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انکے فینز کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے۔ ایک سوال میں مریم نفیس سے پوچھا گیا کہ 'ان کے ذہن میں بیٹے کا نام عیسیٰ کیسے آیا؟اداکارہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرے اندر کی مذہبی لڑکی ہمیشہ سے یہی چاہتی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کا نام عیسی رکھے کیونکہ میرا نام مریم ہے۔انہوں نے دوسرا پوائنٹ لکھا کہ مجھے ہمیشہ سے ہمارے مذہب میں بیٹے اور ماں کی جوڑیاں اپنی جانب راغب کرتی رہی ہیں اور تیسری وجہ یہ لکھی کہ 'انہیں یہ نام پسند ہے۔ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کو بیٹی کی خواہش تھی یا بیٹے کی؟ اس پر مریم نفیس نے جواب دیا کہ مجھے بیٹی کی خواہش تھی لیکن میں اس چھوٹے بنی سے بھی بے انتہا خوش ہوں الحمد اللہ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی