اداکارہ مریم نفیس کے شوہر اداکارہ بشری انصاری کے سابق داماد نکلے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ امان احمد مریم نفیس سے شادی کرنے سے قبل پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری کے داماد تھے۔یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب اداکارہ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے امریکہ سفر کرتے ہوئے اپنے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ مبینہ طور پر اپنے بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہیں۔اس پوسٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مریم کے شوہر، امان احمد، پہلے سے ہی امریکی شہری ہیں۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ تک کہا گیا کہ امان احمد مشہور اداکارہ بشری انصاری کے سابق داماد اور ان کی بیٹی میرا انصاری کے سابق شوہر بھی رہ چکے ہیں۔ جس پرسوشل میڈیا صارفین نے میرا انصاری کے ماضی کو تلاش کرنا شروع کردیا جہاں سے یہ معلومات ملیں کہ بشری انصاری کی بیٹی میرا انصاری کی شادی 2000 کی دہائی کے اوائل میں امان احمد سے ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی