معروف اداکارہ حبا علی نے کہا ہے کہ آج کل مردوں کے برے رویے نے لڑکیوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔حبا علی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور شوبز کیریئر کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی وجہ سے اپنے شوبز کیریئر کی قربانی دی کیونکہ مجھے اس کی دیکھ بھال کرنی تھی اور اس کی تعلیم و پرورش میرے لیے سب سے اہم کام تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ بیٹے کی ذمے داری کے علاوہ اس وقت میں طلاق کے بعد سامنے آنے والے مسائل اور دیگر ذاتی معاملات کا بھی سامنا کر رہی تھی۔انہوں نے لڑکیوں کے شادی سے گھبرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کل کے مرد اچھے نہیں ہیں، مردوں کے برے رویے نے آج کل کی لڑکیوں کو خوفزدہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں شادی کرنے سے ڈرتی ہیں اور کسی بھی لڑکے پر بہت مشکل سے بھروسہ کرتی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل لڑکیاں کسی سے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرنے میں بہت وقت لگاتی ہیں، اکثر لڑکیاں تو شادی کا فیصلہ کرنے میں دس دس سال لگا دیتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی