i شوبز

مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاریتازترین

March 27, 2025

سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ بطور انسان مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، ایسے میں وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں؟ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 16 سال تک چلی اور طلاق ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ان کے پہلے شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی۔اداکارہ کے مطابق کیوں کہ ماں تھیں اور انہیں اپنا کیریئر بھی بنانا تھا، اس لیے انہوں نے طلاق کے بعد فوری طور پر دوسری شادی نہیں کی لیکن بعد میں انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی۔ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ بہت ساری خواتین مرد کی ایک سے زائد شادیوں کو تسلیم کرتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی دوسری شادی کا معاملہ مرد کا ذاتی مسئلہ اور پھر ان کی پہلی بیوی کا مسئلہ ہے، ان دونوں کو ہی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ لیکن بطور انسان مرد ایک بیوی نہیں سنبھالتا، وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکے گا؟ اگر مرد دوسری شادی بھی کرتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ تمام خواتین کو یکساں حقوق اور خوشیاں فراہم کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی