بالی ووڈ کے معروف فلمسازکرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے لیے مرد اداکاروں کو بھاری معاوضے دینا بند کردئیے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کرن جوہر نے کہا کہ میں دیگر فلم میکرز پربھی زور دوں گا کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کریں۔ بالی ووڈ میں ٹوٹل 6 ہیروز ہیں اور انہی کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اب نئے اداکاروں کو بھی چانس دیا جائے۔کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کم بجٹ کی نئی فلم کل میں کام کرنے سے بڑے اداکاروں نے انکار کردیا۔ مشہور اداکار فلم کا معاوضہ اتنا مانگ رہے تھے جتنا پوری فلم کا بجٹ تھا۔ میں نے پھر نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا۔ فلم کل کا بجٹ 40 کروڑ بھارتی روپے تھا اور مشہور اداکار اپنا معاوضہ بھی 40 کروڑ مانگ رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ مجھے گارنٹی دیں گے کہ فلم کل 120 کروڑ روپے کمائے گی۔ نئے اداکار بھی بھاری معاوضہ مانگتے ہیں جبکہ وہ فلم کے کردار کرکوئی تجربہ کرنے کو تیارنہیں ہوتے نہ رسک لینے پر آمادہ ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی