i شوبز

مہرالنسا اقبال کے نکاح کی دلکش تصاویر وائرلتازترین

April 17, 2025

اداکارہ مہرالنسا اقبال کے نکاح کی لندن میں سادگی اور خوبصورتی سے سجی تقریب کی دلکش تصاویر سامنے آ گئیں۔ اداکارہ کا نکاح لندن میں ایک سادہ تقریب میں ہوا تھا۔مہرالنسا نے اپنے نکاح کی تقریب کی کچھ حسین اور دل کو چھو لینے والی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں، جو جوڑے کی مسکراہٹیں، محبت اور وقار کا حسین امتزاج پیش کرتی ہیں۔مداحوں نے سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی سادگی میں اتنی خوبصورتی، واقعی دل جیت لیا، مہرالنسا ایک باوقار دلہن لگ رہی تھیں، اللہ یہ نیا سفر مبارک کرے، نکاح کی ایسی تصویریں دیکھ کر دل کو خوشی ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی