اداکار اور فہد مصطفی کے والد سینئر اداکار صلاح الدین تنیو نے کہا ہے کہ اگر انہیں فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کیا گیا اور ان سے ہیروئن سے متعلق پوچھا گیا تو وہ مہوش حیات کو ہیروئن کے طور پر لیں گے، ان کے بیٹے فہد مصطفی کو اچھا لگے گا۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے عروج پر ہی اداکاری چھوڑی، وہ کمبل نہیں بننا چاہتے، بہت سارے لوگ ایسے ہوں گے، جو انہیں پسند نہیں کرتے ہوں گے، اس لیے انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے ماہرہ خان کو مشورہ دیا کہ وہ کم ہنسا کرے، عائزہ خان اور مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ جسمانی نمائش نہ کریں جب کہ متھیرا کو انہوں نے کوئی مشورہ نہیں دیا۔انہوں نے فیصل قریشی کو مشورہ دیا کہ وہ اچھے اداکار ہیں لیکن ٹک ٹاک نہ بنائیں، فہد مصطفی کو انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ لوگوں سے عزت اور عاجزی سے پیش آنا کبھی نہ چھوڑیں۔انہوں نے مہوش حیات کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھی اداکارہ ہیں، انہیں بہت پسند ہے، انہیں ہیروئن لینے پر ان کے بیٹے فہد مصطفی کو برا نہیں لگے گا بلکہ وہ خوش ہوں گے کہ والد کے ساتھ اچھی چیز کام کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی