i شوبز

موقع ملنے پر چوتھی شادی بھی کر سکتی ہوں، نشو بیگمتازترین

January 30, 2025

ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ نشو بیگم نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے تین شادیاں کیں، جس میں سے ایک شادی طلاق پر ختم ہوئی جب کہ باقی دونوں شادیوں میں وہ بیوہ بنیں جب کہ وہ موقع ملنے پر چوتھی شادی بھی کر سکتی ہیں۔نشو بیگم نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے پہلی بار کھل کر اپنی شادیوں پر بات کی اور واضح کیا کہ ان کی شادیوں، تعلقات، کیریئر اور عمر سے متعلق وضاحت کی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور محض 14 برس کی عمر میں فلمی ہیروئن بنیں۔انہوں نے اپنی عمر سے متعلق پھیلائی جانے والی باتوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق ایسے دعوے کیے جاتے ہیں کہ جیسے وہ 102 سال کی ہوں۔ نشو بیگم نے کہا خوبصورت لڑکیوں کی شادیاں جلد ہوجاتی ہیں اور وہ بھی خوبصورت تھیں، اس لیے ان کی شادی جلد ہوگئی۔اسی پروگرام میں انہوں نے دعوی کیا کہ انہیں اب بھی شادی کی پیش کش ہوتی رہتی ہے، بہت سارے لوگ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موقع ملنے پر وہ چوتھی شادی بھی کر سکتی ہیں، کیوں کہ شادی کے لیے صرف حسن، خوبصورتی اور جوانی درکار نہیں ہوتی، دوسری چیزیں بھی ضروری ہوتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی