ٹی وی کی معروف اداکارہ منال خان نے ماں بننے کے بعد بیمار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ منال خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں پہلی مرتبہ اپنے حاملہ ہونے سے بچے کی پیدائش اور اسکے بعد بیمار پڑ جانے کے بارے میں انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا ایک سرپرائز کی طرح ہی ملا اور اس تحفے کے ملنے پر ہم زندگی بھر شکر گزار رہیں گے۔ منال خان نے بتایا میری پریگننسی کا ٹائم اچھا تھا لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد میرا پوسٹ پارٹم ٹائم بہت برا تھا کیونکہ مجھے سی سیکشن کی وجہ سے انفیکشن ہوگیا تھا، میرا بیٹا 10 دن کا تھا اور میں بیمار ہوگئی تھی، لیکن اس وقت میں احساس ہوا کہ چاہے ارد گرد کتنی ہی مدد موجود ہو، بچے کیلئے ماں کو ہمت کر کے کھڑا ہونا ہوتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی