معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سے شہرت کمانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے،اچھا فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنی محنت کے ساتھ انصاف کرے۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں ۔ کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اب تک جتنے بھی کردار اد ا کئے ہیں شائقین نے بہت پسند کئے ہیں جس کی بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی