ماڈل، ٹی وی میزبان و ریڈیو جوکی انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح ملکی حالات اور سیاست سے بہت مایوس ہوچکی ہیں، جس وجہ سے ان کے اندر بھی حب الوطنی کا جذبہ کم ہوچکا۔انوشے اشرف نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پوڈکاسٹ میں انہوں نے سیاست پر بھی خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاست بہت خراب چیز ہے، وہاں جاتے ہے اچھا شخص بھی برا ہوجاتا ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ایسی پالیسیز کا حصہ بن جاتا ہے، جو اسے پسند نہیں ہوتیں۔ماڈل کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ نوجوان سیاست میں آ رہے ہیں اور نوجوانوں کو مزید سیاست میں آنا چاہیے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سیاست میں جاتے ہی ہر شخص غلط پالیسیز اور سسٹم کا حصہ بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن اب بہت سارے لوگ مایوس ہوچکے ہیں، انہیں سیاست میں دلچسپی نہیں۔ماڈل و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ اب ان کا جذبہ بھی کم ہونے لگا ہے، وہ بھی ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہیں، جس وجہ سے ان کا حب الوطنی کا جذبہ بھی کم ہوچکا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی