بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹھپہ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کریتی کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں کس طرح صرف ٹائیگر شروف کی ہیروئن قرار دیا جاتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اپنے فلم کامیاب بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ہیروپنتی کے وقت، اگرچہ لوگ ٹائیگر کو جانتے تھے لیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے فلم کو دو نئے چہروں کو لانچ کرنے کے طور پر رکھا۔ لہذا مجھے گانے اور پرفارمنس کے ساتھ بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن بننے کا موقع ملا۔کریتی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد ہی لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ یہ وہی ہے جو ٹائیگر کی فلم میں آئی تھی۔ اداکارہ نے کہا اگر آپ فلمی گھرانے سے نہ ہوں تو اپنے نام اور چہرہ لوگوں کی ذہنوں میں نقش کرنے کیلئے آپ کو وقت لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں فلم بریلی کی برفی کے ڈائریکٹر ایشونی آئیر تیواڑی کے بچے تو مجھے ٹائیگر دی دی کہہ کر پکارتے تھے۔ لہذا اس وقت مجھے احساس ہوا کہ مجھے، اپنی پہنچان لوگوں میں اس طرح بنانے میں جس طرح میں ہوں، دگنی محنت کرنی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی