بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور سرجری اور لپ فلرز پر بول پڑیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ناک کی سرجری یا لپ فلرز کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے اعتراف پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی بڑی بات ہے۔ میں دیکھتی ہوں کہ لفظ 'پلاسٹک کو لوگ سب سے بڑا توہین آمیز لفظ سمجھتے ہیں جس سے آپ کسی کی بھی بے عزتی کرسکتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا یہ کوئی بڑی بات ہے۔ساتھ ہی خوشی کپور نے انڈسٹری میں اپنی فلمی کیرئیرکے بارے میں بھی بات کی اور کہا،اس انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگوں نے میرے بارے میں ایک رائے قائم کر لی تھی کہ میں کیسی ہوں اور کون ہوں۔ ان میں سے زیادہ تر منفی تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی