معروف سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ مجھے اب باتیں کرنے کیلئے بہو مل گئی ہے ' زارا کا شوہر اس کا منتظر ہے اب اسے گھر جانا چاہیے۔اداکارہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زارا میری بیٹی ہی نہیں سب سے اچھی سہیلی بھی ہے، اس کے ساتھ دن بھر باتیں کرتے کرتے وقت کا پتا ہی نہیں چلتا لیکن اب شادی نمٹ چکی ہے اور اب اس کے واپس جانے کے دن قریب آرہے ہیں، جس پر میرا اور اس کا دل بہت اداس ہے۔بہو کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ میری بہو نہیں بیٹی ہے، میرے گھر میں تو جیسے رونق آگئی ہے۔ چھوٹی سی گڑیا ہے، جو گھر بھر میں گھومتی رہتی ہے۔ ہمارے پیار، محبتوں اور خلوص کا جواب بھر پور پیار اورعزت سے دیتی ہے۔سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ زارا کے جانے کے بعد اب میں اکیلی نہیں رہوں گی، کیوں کہ میرے ساتھ باتیں کرنے کے لیے اب میری بہو موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی