بالی ووڈ اداکار و گلوکار ہمیش ریشمیا کی اہلیہ سونیا کپور نے اپنے شوہر کی باتھ روم میں عجیب و غریب عادت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آئینے میں خود کو گھنٹوں دیکھتے ہیں۔ جس پر ہمیش نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم کیا کہہ رہی ہو؟ تمہیں اگر اپنے شو کی ٹی آر پی لینا ہے تو تم میرے نام پر لے رہی ہو۔ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان یہ دلچسپ مکالمہ اس وقت ہوا جب ہمیش نے اپنی اہلیہ سونیا کپور کے پوڈکاسٹ کا افتتاح کیا اور اہلیہ سے گفتگو کی اس دوران دونوں نے اپنی ذاتی زندگیوں کی جھلک پیش کی۔ واضح رہے کہ سونیا اور ہمیش کی 2018 میں ہمیش کی پہلی بیوی کومل سے طلاق کے بعد شادی ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی