معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سنگل اسٹیٹس سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں اس معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔مایا علی نے کہا کہ مجھ پر خاندان کی طرف سے شادی کا کوئی دبائو نہیں ہے، میں شادی کے لیے بالکل تیار ہوں، لیکن میں نے اس پر کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، میں چاہتی ہوں کہ جب مجھے صحیح شخص ملے، تب ہی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کروں۔مایا علی نے اپنی پسند کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنائوں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو سمجھے اور اس کی قدر کرے، میری زندگی اور کیریئر کو سپورٹ کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی