پاکستانی معروف اداکارہ عماد عرفانی نے ماضی میں کرکٹر بننے کی خواہش اور اپنی جد و جہد سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ نہیں مگر زیادہ تر امیر لڑکے کا کردار ہی آفر کیا جاتا ہے۔ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ یاد کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ایک بار میں امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، اب مجھے صحیح سے یاد نہیں مگر جس مضمون کے لیے میں چیٹنگ کر رہا تھا وہ کوئی مشکل ترین مضمون تھا، کیمسٹری یا فزکس ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مضمون میں چیٹنگ کے لیے میں مکمل کتاب اپنے ساتھ رکھ کر لے گیا تھا اور میرے ہی کسی دوست نے میری اس چیٹنگ کی مخبری کر دی تھی۔ عماد عرفانی نے کہا کہ مجھے کرکٹر بننے کا بہت شوق تھا، اس وقت کے نامور کرکٹرز میرے لیے رول ماڈل تھے۔عماد عرفانی نے کہا کہ میں نے ایک بار سابق کرکٹر وقار یونس کی موجودگی میں نیٹ بولنگ بھی کی تھی، اس پر کرکٹر وقار یونس نے کہا تھا کہ آپ ایک بہت اچھے اسٹرائیکر ہیں، آپ کو مزید محنت کرنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی