اداکارہ اور ماڈل میرب علی کا ہانیہ عامر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرحالیہ ردِ عمل سوشل میڈیا پروائرل گیا۔حال ہی میں، میرب علی اداکار علی سفینہ کے ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے انہیں سوال کیا کہ آیا عاصم اظہر کبھی ان کے لیے گانے گاتے ہیں، اور پھر مذاق کرتے ہوئے پوچھا، کیا عاصم نے کبھی وے ہانیا وے دل جانیا گایا ہے؟ یہ سوال ہانیہ عامر کے حوالے سے تھا، کیونکہ گانے میں ہانیہ کا لفظ شامل ہے۔میرب علی نے اس سوال پر تھوڑی حیرانی کا اظہار کیا، مگر فورا اپنی خوش مزاجی دکھاتے ہوئے کہا، جی ہاں، عاصم میرے لیے سارے گانے گاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ، اگر میری جگہ کوئی اور ہوتا تو اس سوال پرایک لگاتا، مگر میں ہنس رہی ہوں۔ واضح رہے عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے دوستی تھی ان کے بریک اپ کے بعد میرب عاصم کی زندگی میں داخل ہوئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی