i شوبز

میرا پیسہ واپس کرو، سامان کو نقصان پہنچنے پر بھارتی اداکارہ ائیرلائن پر پھٹ پڑیںتازترین

January 13, 2025

ائیر انڈیا کی پرواز میں سفر کے دوران بھارتی اداکارہ کے سامان کو نقصان پہنچا جس کے بعد وہ ائیرلائن انتظامیہ پر برس پڑیں۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق معروف اداکارہ عروشی ڈھولکیا نے ایئر انڈیا کے ساتھ اپنا خراب تجربہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ میں انہوں نے اپنے سامان کے لیے اضافی رقم ادا کی، لیکن وہ خراب ہو گیا۔عروشی ڈھولکیا نے ایک ویڈیو بنا کر ایئر انڈیا کے خلاف شکایت کی اور مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔بھارتی اداکارہ نے غصے بھرے انداز میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی بھی ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر نہیں کروں گی۔ سامان کی اضافی رقم ادا کرنے کے بعد انہوں نے میرا لگیج اس طرح واپس کیا اور میرے بیگ کو نقصان پہنچایا۔ میں ائیر انڈیا سے اس نقصان کے لیے مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی