i شوبز

میرا نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کیلئے 10 لاکھ کی پیشکش کی، نادیہ خان کا انکشافتازترین

October 29, 2024

مشہور مارننگ شو میزبان نادیہ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اداکارہ میرا نے انہیں اپنا یوٹیوب چینل بنانے کے لیے 10 لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میرا سے ان کی پرانی دوستی ہے اور انہوں نے میرا کی زندگی میں کئی اتار چڑھا دیکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ترکی میں میرا سے ملاقات ہوئی جہاں میرا نے جذباتی ہوکر انہیں گلے لگایا اور کہا کہ وہ انہیں 10 لاکھ روپے دیں گی اگر وہ ان کے لیے بہترین یوٹیوب چینل بنا دیں۔نادیہ خان نے کہا کہ انہوں نے میرا کو کہا کہ وہ چینل ویسے ہی بنا دیں گی، مگر میرا نے اصرار کیا کہ تمہیں 10 لاکھ دوں گی، تم نے زبردست کا چینل بنا کے دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی