سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکارہ میرا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ویڈیو میں دونوں خوش اور پرجوش نظر آ رہے ہیں اور اداکارہ میرا چاہت فتح علی خان کے ساتھ بدوبدی گانا بھی گا رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ویڈیو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں، جبکہ کچھ نے تو انہیں شادی کا مشورہ بھی دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی