i شوبز

میرے پاس کم عمر نظر آنے کے لیے کوئی خاص دعا یا دوا نہیں ہے' بشریٰ انصاریتازترین

September 24, 2024

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے کم عمر نظر آنے کے راز بارے کہا ہے کہ میرے پاس کم عمر نظر آنے کے لیے کوئی خاص دعا یا دوا نہیں ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہر فن مولا اداکارہ نے بتایا کہ 68 سال کی عمر میں بھی اتنی نوجوان نظر آنے کے پیچھے چھپا راز صرف میرا شروع ہی سے کم وزن رہنا ہے، میں نے اب جا کر تھوڑی صحت پکڑی ہے اور وہ بھی کچھ خاص نہیں ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاس کم عمر نظر آنے کے لیے کوئی خاص دعا یا دوا نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بشری انصاری نے کہا کہ میں سخت مزاج ماں یا ساس ہر گز نہیں ہوں، مجھ سے کسی کو تھپڑ نہیں مارا جاتا، ڈرامے میں اگر ایسا کردار ادا کرنا ہو تو میرے لیے بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دھکا دے دیتی ہوں یا تھوڑا بہت برا بھلا کہہ لوں گی مگر مجھ سے ڈرامے میں بھی کسی پر ہاتھ نہیں اٹھایا جاتا۔بشری انصاری نے کہا کہ میرے مقابلے میں اگر میری ساتھی اداکارہ صبا حمید کو دیکھا جائے تو وہ ڈراموں میں بہو کو مارنے میں کافی مہارت رکھتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی