اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ بولی وڈ اداکار سلمان خان نے انہیں ان کے پاکستانی ہونے کی وجہ سے انٹرویو دیا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستان میں میوزک چینلز بند ہونے کے اثرات کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ وہ ہم سب کے لیے مشکل وقت تھا، اس سے بہت سے فنکاروں کا کاروبار بند ہوا اور ان کی مقبولیت میں کمی آئی۔ماڈل کا کہنا تھا کہ اب ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر میوزک انڈسٹری بحال ہو رہی ہے۔انوشے اشرف نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے انٹرویو کے حوالے سے تجربہ بھی شیئر کرتے ہوئے کہاکہ سلمان خان کا انٹرویو لینا زندگی کا بہترین تجربہ رہا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم بھارت گئے تو سلمان خان کے انٹرویو کے لیے ان کی ٹیم سے درخواست کی اور ان کی شوٹنگ کے مقام پر چلے گئے۔انوشے اشرف کے مطابق وہاں ان کے علاوہ مزید 100 افراد انٹرویو کے لیے آئے ہوئے تھے۔تاہم جب سلمان خان کو معلوم ہوا کہ ہم پاکستان سے ہیں اور ان کا انٹرویو لینا چاہتے ہیں تو انہوں نے سب سے پہلے ہمیں انٹرویو دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی