i شوبز

میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں خاتون نے پروپوز کر دیاتازترین

March 17, 2025

معروف اداکار میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں ایک خاتون نے پروپوز کر دیا۔میکال ذوالفقار نے حال ہی میں ایک ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ارم نامی ایک مداح نے کال کی اور لائیو شو کے دوران اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔خاتون مداح نے کال پر میزبان ندا یاسر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے شو میں میکال ذوالفقار کو مدعو کیا ہے، میں انہیں بہت پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ یہ کیسے ممکن ہو سکے گا۔ براہ مہربانی مجھے بتائیں کہ مجھے اداکار سے شادی کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے کیونکہ میں واقعی ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔ اس پر میکال ذوالفقار نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی بات فون پر نہیں کرنی چاہیے، جب میں آپ سے ملوں گا تو میں اس بات کا جواب دوں گا لیکن میں اتنی محبت ملنے پر خوش ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی