اداکار فیروز خان کی میڈیا کانفرنس میں تاخیر سے آمد پر خاتون صحافی کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انکی بہن و معروف اداکارہ حمائمہ ملک اپنے بھائی کے حق میں بول پڑیں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی ویڈیو میں حمائمہ ملک نے کہا کہ میں عام طور پر ایسی ویڈیوز نہیں بناتی لیکن آج میں یہ بات کرنا چاہتی ہوں کہ کوئی بھی اداکار ہو، کوئی بھی اسٹار ہو، کوئی بھی سلیبرٹی ہو، کوئی بھی ٹک ٹاکر یا یوٹیوبر ہو، ہمیں میڈیا اسٹار نہیں بناتا۔انہوں نے کہا کہ'میڈیا بس ایک راستہ ہوتا ہے جہاں سے ہم لوگوں تک پہنچتے ہیں، ہم اپنے مداحوں کی وجہ سے اسٹار بنتے ہیں۔حمائمہ ملک کے سوال پر پولنگ کے بعد 91 فیصد لوگوں نے ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار میڈیا نہیں فینز بناتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی