i شوبز

میں سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھی، اروشی روٹیلاتازترین

January 25, 2025

معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ متنازع انٹرویو دینے کے دوران سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے سے بے خبر تھیں۔چند روز قبل اروشی روٹیلا کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انٹرویو کے دوران اس سے سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے کے بارے میں دریافت کیا گیا لیکن اداکارہ اپنی فلم ڈاکو مہاراج کی تشہیر اور قیمتی گھڑی و انگوٹھی کی نمائش کرتی نظر آئیں۔تاہم اب اروشی روٹیلا نے متنازع انٹرویو پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔بالی وڈ اداکارہ کہتی ہیں کہ سیف علی خان پر رات 4 بچے حملہ ہوا جبکہ صبح 8 بجے میرا انٹرویو تھا اس لیے میں بے خبر تھی، مجھے صرف اتنا بتایا گیا کہ فلم اسٹار پر حملہ ہوا ہے لیکن اس کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں۔ وہ صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن مجھے اب بھی پورا واقعے نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ کیا ہوا کیونکہ ہر کوئی الگ کہانی بیان کر رہا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ وہ انٹرویو فلم ڈاکو مہاراج کی کامیابی کے حوالے سے تھا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے فلم پر زیادہ بات کی، میں اپنے والدین سے محبت کرتی ہوں لہذا ان سے ملنے والے تحائف سے تھوڑی بہت پرجوش ہوگئی تھی، وہ کہاوت ہے کہ جوش میں ہوش کھو دینا، بلکہ وہی ہوا میرے ساتھ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی