i شوبز

'' میں لاہور میں ہوں'' راکھی ساونت کی ویڈیو وائرلتازترین

January 30, 2025

متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ دعوی کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل مختصر ویڈیو میں اداکارہ کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ ہر کوئی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا ہے لیکن ہانیہ عامر اور وسیم اکرم ان کے پاس نہیں آئے۔اداکارہ ویڈیو میں شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ اب انہیں کون لینے آئے گا؟ انہیں حلوہ پوری کھلانے کی بڑی پیش کش ہو رہی تھیں۔ ویڈیو میں راکھی ساونت فون پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر کا نام لے کر انہیں بتاتی ہیں کہ وہ دو گھنٹے تک ایئرپورٹ کھڑی رہیں اور اب وہ لاہور کے نجی ہوٹل کے باہر کھڑی ہیں۔اداکارہ فون پر بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر ہانیہ عامر ان کے پاس آئیں تو ساتھ میں وسیم اکرم کو بھی لے کر آئیں، کیوں کہ انہوں نے انہیں کہا تھا کہ وہ جب بھی پاکستان آئیں گی وہ ان کا سواگت کریں گے۔بعد ازاں راکھی ساونت فون کو بند کرکے کہتی ہیں کہ جن جن کو ان سے ملنا ہے، وہ ان سے ملنے کیلئے ہوٹل آجائیں، وہ لاہور میں ہی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ پاکستان پہنچ گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی