اداکارہ حنا چوہدری ان فنکاروں میں سے ہیں جن کے خاندان میں کسی کا تعلق شوبز سے نہیں لیکن محنت سے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جما لیے ہیں ۔حال ہی میں حنا چوہدری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک ماں کے فرائض بھی نبھا رہی ہیں اور ڈرامہ انڈسٹری میں کام بھی کررہی ہیں جبکہ ان کی نئی فلم بھی پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب فینز کو پتہ چلا کہ وہ ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں تو انہیں بہت زیادہ حیرانی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے شوہر لاہور اور میں کراچی میں رہتی ہوں لہذا ہمارا رشتہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے منگنی شدہ افراد کا ہوتا ہے، ہم ہر وقت فون پے ساتھ ہوتے ہیں، ہماری بات ہو رہی ہوتی ہے بس فرق یہ ہے کہ بیٹی بھی ساتھ ہے۔حنا چوہدری نے کہا کہ ایک دوسرے سے دور رہنا جہاں مشکل ہے وہیں دور رہنے کے کچھ فائدے بھی ہیں مثلا آپ کے پاس باتیں اتنی ہوتی ہیں کہ لڑنے کا ٹائم ہی نہیں ملتا، اداکارہ نے کہا کہ کوئی نظر نہ لگائے لیکن میری شوہر سے کبھی لڑائی نہیں ہوتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی